الحمرا کی آن لائن سلسلہ وارنشست ”روشن ستارے“ میں عالمی کراٹے چیمپین کلثوم ہزارہ کی شرکت

جیت کا جذبہ آگے بڑھنے کا عزم بخشتا رہا،زندگی میں نظم و ضبط ہوتو کچھ بھی ناممکن نہیں،وکٹری سٹینڈ پر کھڑی ہوکر جذباتی ہو جاتی ہوں۔کلثوم ہزارہ

علاقائی سطح سے بین الاقومی پلٹ فارم تک کے سفر کے پس پردہ محنت،لگن،وطن عزیز کی محبت پنہاں ہے۔عالمی کراٹے چیمپین کلثوم ہزارہ

زندگی میں ہار نا بھی ضروری ہے،کمزوریوں پر قابو پانے کو موقع ملتاہے،اچھے کھلاڑیوں سے سیکھتی ہوں،مستقبل میں کوچ یاریفری بننے کا ارادہ ہے،لڑکیوں کا مارشل آرٹ سیکھنا وقت کی ضرورت ہے،فارغ وقت میں کوکنگ کرتی ہوں،چوٹ لگناکھیل کا حصہ ہے۔عالمی چمیپین کی گفتگو

چیئرپرسن بور ڈ آف گورنز لاہور آرٹس کونسل الحمرا منیزہ ہاشمی نے نوجوانوں میں ہر شعبہ ہائے زندگی میں آگے بڑھ کر ملک وقوم کی خدمت کا جذبہ پید ا کرنے اور ان نوجوانوں جنہوں نے مختلف میدانوں میں فتوحات حاصل کی ہیں، کی حوصلہ افزائی کے لئے ایک سلسلہ وار نشست نئی راہیں،نئی منزلیں کے تحت ”روشن ستارے“ کا آغاز کیا تھا جو بے حد مقبول ہو رہا ہے۔اس پروگرام کی حالیہ نشست میں عالمی کراٹے چیمپین کلثوم ہزارہ مہمان مقر ر تھی جنہوں نے پروگرام کی میزبان سمیرا خلیل کے ساتھ اپنی گفتگو میں ان رازوں سے پردہ اٹھایا جن پر عمل پیرا ہوکر کوئی نوجوان بھی کسی بھی میدان میں کامیابیاں سمیٹ سکتا ہے۔کلثوم ہزارہ نے کہا کہ جیت کا جذبہ آگے بڑھنے کا عزم بخشتا رہا،زندگی میں نظم و ضبط ہوتو کچھ بھی ناممکن نہیں،وکٹری سٹینڈ پر کھڑی ہوکر جذباتی ہو جاتی ہوں،علاقائی سطح سے بین الاقومی پلٹ فارم تک کے سفر کے پس پردہ محنت،لگن،وطن عزیز کی محبت پنہاں ہے،زندگی میں ہار نا بھی ضروری ہے،کمزوریوں پر قابو پانے کو موقع ملتاہے،اچھے کھلاڑیوں سے سیکھتی ہوں،مستقبل میں کوچ یاریفری بننے کا ارادہ ہے،لڑکیوں کا مارشل آرٹ سیکھنا وقت کی ضرورت ہے،فارغ وقت میں کوکنگ کرتی ہوں،چوٹ لگناکھیل کا حصہ ہے۔کلثوم ہزارہ جو دنیا بھر میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں نے ایک سوال کے جواب میں بتایاکہ مسائل ہر انسان کی زندگی میں آتے ہیں،حوصلے ٹوٹنے لگتے ہیں مگر آ پکو ہمیشہ اپنے گول پر نظر رکھنا چاہیے،اپنے ٹارگٹ پر فوکس کرنا چاہیے،اپنی طاقت کو بکھرنے نہیں دینا چاہیے،خود کو پرفیکٹ بنانا ہے تو وقت ضائع نہ ہونے دیں،ہمیشہ سیکھنے کو کوشش کریں،اپنے مقاصد واضح رکھیں،ایسی سرگرمیوں میں حصہ لیں تو آپکو پرعزم اور پرجوش رکھیں،زندگی میں جس بھی میدان میں ہو اپنے ملک کی ترقی میں کردار اد ا کریں۔ انھوں نے اپنی زندگی کے سفر کی یادیں تازہ کرتے ہوئے نوجوانوں کو پیغام دیا کہ اپنے کردار کو مضبوط بنانے میں اپنی توانائیاں صرف کریں،آپ جس بھی شعبے میں جائیں اسکے عزت و وقار میں اضافہ کا باعث بنیں۔

شیئرکریں