علامہ ضمیر اختر نقوی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

معروف عالم دین علامہ ضمیر اختر نقوی دل کا دورہ پڑنے سے کراچی میں انتقال کرگے ۔ اس حوالے سے تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ طبیعت بگڑنے پر علامہ ضمیر اختر نقوی کو رات گئے آغا خان ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں حرکت قلب بند ہونے کے باعث ان کا انتقال ہوگیا ، علامہ ضمیر اختر نقوی کی میت انچولی منتقل کی جائے گی ۔
علامہ ضمیر اختر نقوی 24 مارچ 1944 کو بھارت کے شہر لکھنو میں پیدا ہوئے تھے ، انہوں نے مختلف شعبہ ہائے زندگی پر 300 مختلف کتابیں شائع کی ہیں جن میں ادب، ثقافت ، مذہب ، فلاسفی ، صحافت ، سوشیالوجی شامل ہیں

شیئرکریں