سالگرہ تقریب ایف ایم95پنجاب رنگ

پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر (پِلاک)، محکمہ اطلاعات و ثقافت، حکومت پنجاب کے زیر سایہ پنجابی زبان کے پہلے ریڈیو ایف ایم 95 پنجاب رنگ کی 11 ویں سالگرہ تقریبگزشتہ دنوں بڑے جوش و خروش کے ساتھ منائی گئیں۔تقریب کا باقاعدہ آغاز حمد اور نعت سے ہوا، آغاز میں معروف فنکارہ شبانہ عباس نے ہیر گایکی پیش کی جسے بہت زیادہ سراہا گیا، اس کے بعد ایف ایم کے تمام آر جے جو اس وقت ہال میں موجود تھے ان کو سٹیج پر بلایاگیاجس پر حاضرین نے دل کھول کر داد دی ، کیونکہ جن آر جیز کو گیارہ سال سے سامعین سن رہے تھے ان کو اپنے درمیان پا کر بہت خوشی محسوس کر رہے تھے، تقریب کے آغاز میں معروف گلوکار عارف لوہار، ریٹائرڈ کرنل راجہ جاوید مجتبیٰ، ڈاکٹر صغرا صدف، خاقان حیدر غازی اور عاصم چودھری نے ایف ایم 95 پنجاب رنگ کی 11 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا۔ اس پر وقار اور رنگا رنگ تقریب میں گلوکاروں، فنکاروں، ادیبوں، اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں جن نامورافراد نے شرکت کی ان میں اداکار راشد محمود، انعام خان، اسد رضوی، افضل عاجز، ڈاکٹر طارق شریف زادہ، غازی ظہیر الدین، حاجی عادل لطیف، شفاعت حسین، اصغر بھٹی، عتیق انور راجا، سعیدسہکی، ویرسپاہی، سہیل بخاری، ریاض خان، محمود گیلانی، شہزادہ علی ذوالقرنین، یوسف پنجابی، نبیل نجم، سرفراز انور صفی، روبینہ فاروق، شیزہ ملک، ناہید طالب، عامر حیات، جابر حسین، فرخ شاہ، صفدر سحر، واجد رانا، انجم شہزاد، آصف انصاری، پروفیسر معین، کلیم اللہ، پھنے خاں، کرن جان، عامر شہزاد، یاسمین خاکوانی، ایم آر شاہد، فراست بخاری و دیگر نے شرکت کی۔ اِس موقع پر ملک کے مایہ ناز لوک گلوکار عارف لوہار،نے خصوصی پرفامنس دی تو حاضرین نے ان کا بھرپور ساتھ دیا سرائیکی گیتوں کا شہزادہ مشتاق چھینہ جن کا تعلق بھکر سے ہے، اور وہ خصوصی طور پر انجم شہزاد کے کہنے پر تشریف لائے، انہوں نے اپنے مشہور زمانہ گیت ، ’’چٹا چولا سی وے درزی‘‘ اور ’’گلہ تیرا کرئیے‘‘پرفارم کیئے تو پورا ہال ان کے ساتھ جھومتا رہا،، خلیل حیدر،کی پرفارمنس بھی یادگار رہی، کیونکہ بیٹھ کر گاتے تھے مگر پہلی دفعہ ان کو کھڑے ہو کر خود ڈانس کرتے دیکھ کر خوشگوار حیرت بھی ہوئی، عمران شوکت،نے اپنے مخصوص انداز میں پرفارم کیا سائرہ طاہرکی پرفارمنس منچلوں نے سیٹیاں بجائیں، سجاد بری، نے دھمال گا کر سب کو دھمال ڈالنے پر مجبور کر دیا،صائمہ اختر، شبانہ عباس، حنا ملک، ناصر بیراج، ملک علی احسن، امیر احمد، ممتاز اقبال، عامر سمیع، اعجاز ساگر، جمیل لوہار، فاروق مترو، ممتاز علی، روہیل وقاص اور محسن بری نے اپنی خوبصورت گائیکی پیش کر کے حاضرین سے بھر پور داد حاصل کی۔ ایف ایم 95 پنجاب رنگ نے اپنی سالگرہ کے موقع پر خصوصی نشریات کا اہتمام کیا جس کو سُننے والوں نے بہت پسند کیا۔ اس خصوصی نشریات اور پروگرام کو ایف ایم 95 کی مینجمنٹ ٹیم حسن جلیل، ممتاز ملک، سید عماد تابش، نادر حسین، احسان حیدر اور احمد جیلانی نے انتہائی خوبصورت طریقے سے ترتیب دیا تھا، ایف ایم کے آر جے آتے رہے اور سننے والوں پر اپنی محبتوں کے پھول نچھاور کرتے رہے،۔ سالگرہ کی تقریب میں پرفارمنس اور بہترین کارکردگی پر گلوکاروں اور مینجمنٹ ٹیم کو شیلڈز پیش کی گئیں۔ ادارے کی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر صغرا صدف نے اس موقع پرایف ایم 95 پنجاب رنگ کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ٹیم کی خدمات کو سراہا۔ ملتان اور راولپنڈی سے بھی ایف ایم 95 پنجاب رنگ شروع کرنے اور گلوکاروں کے لیے ’’لوک سٹوڈیو‘‘ شروع کرنے کا اعلان بھی کیا۔ تقریب میں آنے والے شرکاء نے اس تقریب کو خوب سراہا اور پھولوں کے گلدستے بھی پیش کیے۔ اِس تقریب میں کمپیئرنگ کے فرائض ممتاز ملک نے سر انجام دئیے۔

رپورٹ، تصاویر، انجم شہزاد

شیئرکریں

اپنا تبصرہ بھیجیں