کلچر ل جرنلسٹس فاﺅنڈیشن آف پاکستان کا اجلاس زیرصدارت طاہربخاری لاہورپریس کلب میں منعقد ہوا

کلچر ل جرنلسٹس فاﺅنڈیشن آف پاکستان کا اجلاس زیرصدارت طاہربخاری لاہورپریس کلب میں منعقد ہوا جس میں یوم دفاع کے حوالے سے متعدد پروگرامز کو حتمی شکل دی گئی اور جنگ ستمبر میں شہید ہونے والوں کیلئے خصوصی دعا ئے مغفرت کی گئی اجلاس میں طے پایا کہ رواں ماہ میں یوم دفاع کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا جائیگا جس میں نمایاں سیاسی وسماجی شخصیات کے ساتھ ساتھ فلمی اور شوبز انڈسٹری کے دیگر میڈیمز سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے ۔جنرل سیکرٹری ٹھاکر لاہوری نے آن لائن تقریبات کے انعقاد اور سی جے ایف پی کو مزید فعال کرنے کے حوالہ سے تفصیلی گفتگوکی گئی سی جے ایف پی کا نیوز لیٹر جاری کرنے اور رواں ماہ الحمراءمیں کوویڈ 19 پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایک تقریب کے انعقاد پر گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں شکیل زاہد‘وقار اشرف ‘جبارصدیقی‘حسن عباس زیدی‘انجم شہزاد ‘ع

لی عابدی‘نوید صدیقی‘عمران راج‘قاسم ارشد‘ندیم سلیمی‘ظہیر شیخ ‘ندیم نظر‘ماجد ملہی نے شرکت کی ۔

شیئرکریں