پاکستانی اداکار احسن خان اور اداکارہ نیلم منیر ڈراما سیریل ‘قیامت’ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے

کامیڈی فلم چھپن چھپائی میں اپنی اداکاری کا جادو دکھانے کے بعد اب پاکستانی اداکار احسن خان اور اداکارہ نیلم منیر ڈراما سیریل ‘قیامت’ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔دونوں کی فلم چھپن چھپائی دسمبر 2017 میں ریلیز ہوئی تھی جو مزاح اور ایکشن سے بھرپور تھی۔سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے اس ڈرامے کو اسد قریشی اور عبداللہ قدوانی نے پروڈیوس کیا ہے، جس کی ہدایات علی فیضان دیں جبکہ یہ ڈراما ثروت نذیر نے لکھا ہے۔احسن خان نے بتایا کہ’ ڈرامے میں میرا کردار کوئی عام کردار نہیں ہے’۔احسن خان نے کہا کہ میں اپنے کاموں کے بارے میں کافی بلند معیار کا انتخاب کرنے والا (choosy) ہوں اور یہ تجرباتی زمرے میں آتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ کوئی سادہ محبت کی کہانی نہیں ہے بلکہ اس ڈرامے میں میرے کردار کے قدرے منفی ، عجیب سمیت مختلف پہلو بھی ہیں۔ احسن خان نے یہ بھی بتایا کہ ڈرامے کا اسکرپٹ سوشل فیملی ڈراما ہے جو جذبات سے بھرپور ہے کیونکہ وہاں بہت کچھ ہو رہا ہے۔ڈرامے سے متعلق بتاتے ہوئے احسن خان نے کہا کہ اس کا اہم مرکزی خیال یہ ہے کہ ‘وہ مسائل جن کا خواتین سامنا کررہی ہیں اور جو بھی ان کے خلاف غلط ہو رہا ہے اس کے خلاف انہیں لازمی کھڑے ہونا چاہیے، اس کے علاوہ کس طرح بچے والدین کی ترتیب میں کی جانے والی کوتاہیوں اور غلطیوں کو اپنی زندگی پر لاگو کرتے ہیں’۔ اداکار احسن خان نے مزید کہا کہ نیلم منیر ان کی پسندیدہ اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔قیامت ڈرامے میں عمار خان، ہارون، شبیر جان اور صبا فیصل بھی اہم کرداروں میں دکھائی دیں گے۔تاہم یہ ڈراما کب سے نشر ہوگا اس حوالے سے اب تک کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

شیئرکریں