کلچرل جرنلسٹس فاﺅنڈیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس زیر صدارت طاہر بخاری منعقد ہوا

جس میں کرونا کی صورتحال کے بعد حالات معمول پر آنے پر کلچرل سرگرمیاں شروع کرنے اور آن لائن سرگرمیاں کرنے کے حوالے سے مشاورت کی گئی جس میں تنظیم کے جنرل سیکرٹری ٹھاکر لاہوری نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ اس وقت کئی اداروں اور دنیابھرمیں آن لائن تقریبات اورسرگرمیاں شروع ہوچکی ہیں اور اب ایک نئی دنیا وجود میں آرہی ہے جس کے باعث ہمیں آن لائن کام کرنے ہونگے اور سوشل میڈیاپر تقریبات اور سرگرمیاں شروع کرنا ہونگی جس پر انہوں نے ایک کمیٹی قائم کی جو سی جے ایف پی میں آن لائن سرگرمیاں شروع کرنے کے حوالہ سے اقدامات کرے گی تقریب سینئر نائب صدر زین مدنی کے والد کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا اور ان کی مغفرت کیلئے خصوصی دعاکرائی گئی اجلا س میں شکیل زاہد‘نوین علی ‘ندیم سلیمی‘خالد ابراہیم خان ‘جبارصدیقی‘انجم شہزاد ‘جاوید یوسف‘معین زبیر‘اشفاق احمد ‘ندیم نظر‘وقاراشرف‘ظہیرشیخ ،عمران راج اور دیگر نے شرکت کی ۔

شیئرکریں