اردو کے ممتاز شاعر ڈاکٹر راحت اندوری کا انتقال ہو گیا

اردو کے عالمی شہرت یافتہ شاعر ڈاکٹر راحت اندوری کا انتقال ہو گیا ہے۔ ان کی عمر 70 سال تھی۔ وہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے باعث اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

انہوں نے کورونا پازیٹو ہونے کی اطلاع خود اپنے ٹویٹر پیغام کے ذریعے دی تھی۔ تفصیلات کے مطابق عصر حاضر کے مشہور شاعر ڈاکٹر راحت اندوری زندگی کی 70 بہاریں دیکھنے کے بعد اس جہاں فانی سے کوچ کر گئے۔
وہ گذشتہ روز کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے۔ یکم جنوری 1950ء کو بھارت میں پیدا ہوئے۔ راحت اندوری پیشہ کے اعتبار سے پروفیسر رہ چکے ہیں۔ انہوں نے بالی وڈ فلموں کیلئے نغمہ نگاری بھی کی۔ آپ کی تصانیف میں دھوپ دھوپ، میرے بعد، رت بدل گئی، ناراض شامل ہیں۔ آپ نے اپنے منفرد انداز بیان اور آسان الفاظ میں شعر کہہ کر اردو ادب اور سامعین کے دل جیتے۔

شیئرکریں