حکومت نے میٹرو بس بحال کردی جبکہ سیاحتی علاقوں میں ہوٹل 8 اگست سے کھلیں گے ملک بھر میں ریسٹورنٹ اور ہوٹل 10 اگست سے کھلیں گے تعلیمی اداروں شادی ہال کورونا وائرس کا جائزہ لینے کے بعد 15ستمبرسے کھول دیئے جائیں گے تماشائیوں کے بغیر کچھ کھیلوں کی اجازت دی گئی ہے انٹر نیشنل ایئر لائنز اور ٹرین بحال دکانوں کا لاک ڈاؤن مکمل ختم کردیا گیا ہے مارکیٹیں بازار ہفتے میں ایک دن بند ہوا کریں گی ملک بھر کے مزارات بھی کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے 10 اگست سے سینماز اور تھیٹر کھولنے کی اجازت دی گئی ہے
حکومت کے اس فیصلے سے فنکاروں ٹھیٹھر سے وابستہ افراد اور سینما انڈسٹری سے وابستہ افراد اور مالکان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
