فنکاروں نے ننگا احتجاج کر کے تھیٹر کھولنے کا مطالبہ کیا

کھولو کھولو تھیٹر کھولو یہ وہ نعرے ہیں جو پنجاب بھر کے تھیٹر فنکاروں نے احتجاج کرتے ہوئے لگائے ہیں۔پنجاب تھیٹرز ایسوسی ایشن کے بینر تلے فنکاروں نے احتجاج کیا ۔پنجاب تھیٹر ایسوسی ایشن کے چیئرمین قیصر ثناء اللہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب بھر کے تھیٹرز ایس او پیز کے تحت کھولے جائیں۔وفاقی اور پنجاب حکومت نے فنکاروں کی ایک نہیں سنی ۔ہمارا احتجاج جاری ہے اور حکومت کی بے حسی بھی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ چار ماہ سے تھیٹر بند ہیں ۔ہمارا رمضان،عید ایسے ہی گزر گئی اب عید الاضحیٰ آنے والی ہے ۔تھیٹر کھولے جائیں تاکہ فاقہ کشی پر مجبور فنکاروں کے گھروں کے چولہے جل سکیں۔انہوں نے کہا کہ کسی وزیر ،مشیر نے ہماری ایک نہیں سنی ۔ہم نے وزیراعظم،ارمی چیف ،وزیراعلی پنجاب اور متعلقہ حکام کو یاد دہانی کے خطوط بھی لکھے ہیں۔ان پر بھی کوئی شنوائی نہیں ہوئی ہے۔ہمارا مطالبہ ہے کہ تھیٹر کھول دیں ۔فنکار بھوک ہڑتال کرنے پر اتر آئے ہیں۔

شیئرکریں