کہروڑ پکا۔۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق ایم این اے۔ ایم پی اے نواب امان خان سے ملک محمد یاسین سید جاوید بخاری کے ھمراہ وفد کی علاقائی مسائل پر خصوصی ملاقات کی تصویری جھلکیاں۔

کہروڑ پکا۔۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق ایم این اے۔ ایم پی اے کہروڑ پکا کی ہر دلعزیز شخصیت نواب امان اللہ خان سے کہروڑ پکا کے علاقائی مسائل پر خصوصی ملاقات میں ملک محمد یاسین۔ سید جاوید بخاری۔ آباد علی ڈوگر۔سرفراز احمد اور دیگر علاقائی معززین وفد میں شامل تھے۔اس موقع پرملک یاسین نے بہار دی گوٹھ میں میٹھے پانی کی اشد ضرورت پر بتایا کہ اس علاقے میں عوام کو پینے کے لئے میٹھا پانی دستیاب نہیں ھے اس علاقے میں فلڑیرشن پلانٹ کی اشد ضرورت ھے جو کہ اس علاقے کی عوام کا پرزور دیرینہ مطالبہ بھی ھےسید جاوید بخآری نے شہر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ بجلی بلوں میں بل کی زیاتی اور حکومت کا ٹی وی لائسنس کی رقم میں اضافے کے بارے میں کہا عوام کے ساتھ سراسر زیاتی ھے اس ٹی وی بل کابوجھ عوام برداشت نہیں کر سکتی
نواب امان اللہ خان ن نے کہا کہ وزیراعظم سے عنقریب ملاقات میں عوام کے تمام مسائل کو برو کار لا کر ترجیح بنیادوں پر انشاء اللہ ان کو حل کریں گئے۔ راؤ محمد اشرف نے کہا کہ تحریک انصاف عوام کی خدمت کرنا آپنا اولین فرض سمجھتی ھے
تحریک انصاف پاکستان میں ترقی کی جانب رواں دواں ھےاور انشاء اللہ حکومت اپنا ٹنیور پورا کرے گی۔۔۔

شیئرکریں