پنجاب کا ایک مکمل اور بااختیار صوبائی وزیر ثقافت مقرر کیا جائے-پیرسیدسہیل بخاری

معروف ایونٹ آرگنائزرایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور چیئرمین ایشین ایوارڈز کمیٹی پیر سید سہیل بخاری سجادہ نشین حضرت سید پیر مکی رح لاھور نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہےکہ فوری طور پر پنجاب کاایک مکمل اور بااختیار وزیر ثقافت مقررکیاجاۓاور کسی ایسے شخص کو ایڈیشنل چارج نہ دیا جاۓجو صرف اپنے چہیتوں کی کمیٹیاں نہ بناۓ ،پیرسیدسہیل بخاری نےکہا ھے کہ ایک مکمل اور بااختیاروزیر ثقافت ہی فنکاروں اور ثقافت کے شعبہ سے وابستہ افراد کی مشکلات سن کر حل کرسکتاھے، انہوں نے کہا کہ جب سے پاکستان معرض وجود میں آیا ھے ثقافت ایک لولے لنگڑے کا کردار ادا کر رھی ھےحالانکہ کسی ملک صوبہ کی پہچان اسکی ثقافت ھوتی ھےاور آرٹس کونسلیں فنکاروں اور ثقافت کے نام پر کروڑوں روپے کے فنڈزحکومت سے وصول کرتی ھےاور یہ فنڈز صرف اور صرف ملازمین کی فوج ظفر موج کی نظر ھو جاتے ھیں اور فنکار اور ثقافت سےوابستہ افراد کو لالی پاپ دے کر خاموش کروادیا جاتا ھے
انہوں نے مطالبہ کیا ھے کہ تمام آرٹس کونسلوں کا گزشتہ دس سال کا فرانزک آڈٹ کروایا جاۓ دودھ کا دودھ پانی کا پانی ھو جاۓ گااور خود مختار کونسل میں ریٹائرڈ ملازمین کی تعیناتی کا بھی نوٹس لیا جاۓ-

شیئرکریں