کہروڑ پکاانسانی جانوں کی ادویات کی سپلائی حفظان صحت کے اصولوں کے بر عکس

کہروڑ پکا شہر اور گردو نواح میں سپلائی عرصہ دراز سے جاری ان ادویات کو فروخت کرنےوالی کمپنیوں نے پرائیویٹ گاڑیوں ، کاروں ، موٹر سائیکلوں پر ادویات سپلائی کے وقت ٹمپریچر کو نظر انداز کر دیا ۔

ڈپٹی ڈی ایچ او نے ادویات فروخت کرنے والی گاڑیوں کا ٹمپریچر چیک کرنا گوارا نا کیا عوامی سماجی شخصیات کا ادویات فروخت کرنے والی گاڑی کے خلاف اصلاح احوال کا مطالبہ

کہروڑ پکا شہر و گردو نواح میں میڈیکل سٹوروں پر ادویات کی سپلائی کرنے کے لیے حفظان صحت کے اصولوں کے بر عکس گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں پر ٹمپریچر مطلوبہ مقدار کے مطابق نہیں ہوتا جس سے گاڑیوں میں رکھی گئی ادویات کا میعار گارنٹی ختم ہوچکی ہوتی ہے یہ ادویات مریضوں کے لیے کسی بھی وقت جان لیوا ثابت ہوسکتی ہیں محکمہ صحت کے ڈپٹی ڈی ایچ او نے اپنے فرائض منصبی کو کبھی ادا کرنا مناسب نا سمجھا اس طرح مریضوں کی ادویات سپلائی کرنے والی کمپنیاں دھڑلے سے اپنی من مانی کرتے ہوئے بنا ٹمپریچر ادویات کو گاڑیوں ، کاروں میں ڈال کر اور موٹر سائیکل کے پیچھے باندھ کر میڈیکل سٹوروں پر روزانہ لاکھوں روپے کی ادویات سپلائی کرتے ہیں عوامی سماجی حلقوں نے اصلاح احوال کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کہروڑ پکا شہر و گردو نواح میں ادویات کی سپلائی کرنے والی کمپنیوں گاڑیوں کاروں میں رکھی ادویات کے لیے ٹمپریچر کومیعاری بنائیں تاکہ مریضوں کو تمام ادویات صحیح اور گارنٹی کے ساتھ مہیا کی جاسکیں اس گرمی کے موسم میں موٹر سائیکلوں پر تمام ادویات کا میعار ختم ہوچکا ہوتا ہے بعض دوائیں جن میں ٹیبلٹ ، سیرپ ، انجکشن وغیرہ لیکوڈ شیپ میں ہوتی ہیں اگر ادویات فروخت کرنے والی کمپنیوں نے گاڑیوں میں رکھی ادویات کا ٹمپریچر درست نا کیا تو ان ادویات کا بائیکاٹ کر دیا جائیگا وفاقی و صوبائی وزیر محکمہ صحت کے اعلیٰ افسران و حکام بالا اس طرف خصوصی توجہ دے کر ادویات کی سپلائی کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق فروخت کروائیں ۔

شیئرکریں