تھئیٹر ایکشن کمیٹی نے ٹھئیٹر کھولنے کے لئیے حکومت کو ایک ہفتہ کا الٹی میٹم دے دیا

پیار کی زبان بہت بول لی تمام کاروبار کھل گئے ہم فنکار حکومت کو نظر نا آئے

ہم مویشی منڈی والوں سے بھی برے ہیں اب دما دم مست قلندر ہو گا
قیصر ثناءاللہ چئیرمین ایکشن کمیٹی

پنجاب بھر کے تھئیٹر سے وابستہ فنکاروں یروڈیوسرز رائٹرز نے حکومت پنجاب کو ایک ہفتہ کا الٹی میٹم دے دیا اور کہا کہ اگر ھمارا مطالبہ نا مانا گیا اور تھ،یٹر ایس او پیز کے تحت نا کھولے گئے تو وزیر اعلی عثمان بزدار وزیر اطلاعات اوثقافت کے گھروں کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ لگائے جائیں گے ان خیالات کا اظہار چیرمین تھیئٹر ایکشن کمیٹی قیصر ثناءاللہ نسیم وکی طاہر انجم شاہد خان اور ڈاکٹر اجمل ملک نے کیا پریس کانفرنس میں کافی تعداد میں پنجاب بھر سے گوجرانوالہ ملتان شیخوپورہ ساہیوال دیگر شہروں سے فنکار ڈائریکٹر یروڈیوسر اکھٹے ہوئے کچھ فنکاروں نے گلے میں روٹیاں ڈالی ہوئی تھیں ان کا مطالبہ تھا کہ ہمیں امدآد نہیں چاھیئے ہمارا روزگآر کھولا جائے مقررین کآ کہنآ تھا کہ تین ماہ سے مطالبہ کر رہے کہ جس طرح دیگر کاروبار کھو لے گئے ایس او پیز کے ساتھ ڈرامہ ہال بھی کھول دو لاکھوں فنکار اور سٹاف بھوکا مر رہا ہم سے اچھے مویشی منڈی والے جہاں بے تحاشہ رش ہونا وہ کارؤبار بھی ہو رہآ ہم نے کیا بگآڑا ہماری طرف توجہ نہیں آج ہم حکومت کو ایک ہفتہ کا وقت دیتے اگر تھئیٹر نا کھولے تؤ پنجاب بھر میں بھوک ہڑتالی کیمپ لگائے جائیں گے

شیئرکریں