اداکارہ نے انسٹاگرام پوسٹ میں گلوکار فلک شبیر سے منگنی ہونے کی تصدیق کی
اداکار سارہ خان نے معروف گلوکار سے منگنی کر لی، اداکارہ نے انسٹاگرام پوسٹ میں گلوکار فلک شبیر سے منگنی ہونے کی تصدیق کی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی مشہور و معروف اداکارہ سارہ خان نے جیون ساتھی ڈھونڈ لیا ہے۔ اداکار نے منگنی ہو جانے کا اعلان کیا ہے۔ سارہ خان نے اپنی منگنی کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر خصوصی پوسٹس کی ہیں۔