روبی انعم کی جلد صحتیابی کے لیئے فنکاروں کی اجتماعی دعا

روبی انعم عوام کے ساتھ فنکاروں میں بھی ہر دلعزیز ہے

اداکار انعام خان انجم حبیبی اور شیبا بٹ نے شکرانے کے نوافل ادا کئیے

ٹی وی اور سٹیج کی نامور کامیڈین روبی انعم گزشتہ دنوں ہارٹ اٹیک کے باعث پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں داخل ہوئی جہاں ان کی انجیو پلاسٹی ہوئی اس موقع پر عام پرستاروں کے ساتھ فنکاروں پر یہ خبر بجلی بن کے گری اس حوالے سے آرٹسٹ ایکویٹی پنجاب جنرل سیکرٹری انعام خان نے کہا کہ روبی انعم ہماری لاڈلی سآتھی فنکارہ ہے جو سب کے چہروں یر مسکراھٹیں بکھیرتی ہے آرٹسٹ ایکویٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری انجم حبیبی نے اپنے بیان میں کہا روبی انعم جتنی اچھی اداکارہ اس سے بڑھ کے اچھی انسآن ہے دعا ھے کہ جلدی ٹھیک ہو کے عوام میں خوشیاں بانٹے سیکرٹری اطلاعات شیبا بٹ نے کہا روبی میری بہن کی طرح ہے کافی کام ایک ساتھ کیا ہم سب فنکار اس وقت روبی کے لئیے دعا گو ہیں اداکار و پروڈیوسر اسلم حسن نے کہا فنکار حساس دل کا مالک ہوتا ہے اور روبی انعم دل کے عارضہ میں مبتلا ہوکے ہسپتال گئی اب اللہ کا شکر ہے بہتر ہے ہم سب صحتیاںی اور درازی عمر کے لئیے دعا گو ہیں انعام خان نے کہا کے روبی انعم کی صحتیابی کی خوشی میں شکرانے کے نفل ادا کئیے

شیئرکریں