پیرس میں ہونے والے بزنس ایوارڈ کےلیے پاکستانی بزنس مین ڈاکٹر جہانگیر کو منتخب کرلیا گیا

ڈاکٹر جہانگیر کا کہنا ہے کہ کبھی پاکستان سے باہر جاکر کام کرنے کی خواہش نہیں کی جو کرنا پاکستان میں رہ کر پاکستان کے لئے کرنا ہے۔ڈاکٹر محمد جہانگیر نے کہا کہ اکتوبر میں ہونے والاشودنیا کا سب سے بڑا بزنس ایوارڈ شوہے۔انہیں بزنس کی آٹھ مختلف کیٹگریز میں نامزد کیا گیاہے۔سوچانہیں تھا کہ اس طرح سے کامیابی ملے گی۔رئیل اسٹیٹ کے نئے منصوبے پرتقریبا چھ سو پچاس ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کررہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ ایوارڈ کےلیے نامزدگی بڑی کامیابی ہے اس سے پاکستان کانام روشن ہوگا۔پرائیویٹ سیکٹرمیں ہونے کے باوجود بھی حکومتی اداروں نے معاونت کی۔

شیئرکریں