گلوکار ظفراقبال نیویارکر کے ویڈیو سانگ”اگ لگدی“ کا ٹیزر گذشتہ روز سوشل میڈیا پر لانچ کردیا گیا۔

مذکورہ گانے میں سومی خان،عاکف انصاری، فرحی، خرم گجرنے ماڈلنگ کی۔

اس کے کوریوگرافر مصطفی سمراٹ، کیمرہ مین اشفاق بھولا، پروڈیوسر عاطف انصاری جبکہ وجاہت زیدی، جاوید یوسف نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ ظفر اقبال نیویارکر نے بتایا کہ اس کے علاوہ دو ویڈیو”دل میرا لٹیا گیا“ اور ”ریشمی زلفیں، شربتی آنکھیں“ بھی شوٹ کئے جائینگے اور ان گانوں کو پاکستان، امریکہ سمیت ورلڈ وائیڈ ریلیز کیا جائیگا۔

شیئرکریں