ویڈیو بنانے کے لئے ان دنوں پیپرورک کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کورونا وباء کے حوالے سے خصوصی دعا کے علاوہ گیت ”رانجھے وانگوں“ریکارڈ کئے ہیں۔ان دونوں کو عیدالضحی پر ریلیز کرنے کا ارادہ ہے جس کے لئے لوکیشنز،کاسٹنگ سمیت دیگر معاملات فائنل ہوتے ہی شوٹنگ شروع ہوجائیگی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے علاوہ تین گانوں کے ٹریک تیار ہیں۔ندیم رائے نے کہا کہ اے آر وائے میوزک سے ریلیز ہونیوالے ویڈیو سانگ ”یاریاں“ نے میوزک انڈسٹری میں پہچان دی جس پر اپنے پرستارو ں کا مشکورہوں جنہوں نے میری اس کاوش کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ”رانجھے وانگوں“ بھی میوزک لورز کو پسند آئیگا۔
