فنکاروں کے وفد کی زوار بلوچ کی قیادت میں چیف وہیپ نیشنل اسمبلی ملک عامر ڈوگر اور پاکستان تحریک انصاف ساؤتھ پنجاب خواتین ونگ کی جنرل سیکرٹری قربان فاطمہ سے ڈوگر ہاؤس میں ملاقات

فنکاروں کے وفد کی زوار بلوچ کی قیادت میں چیف وہیپ نیشنل اسمبلی ملک عامر ڈوگر اور پاکستان تحریک انصاف ساؤتھ پنجاب خواتین ونگ کی جنرل سیکرٹری قربان فاطمہ سے ڈوگر ہاؤس میں ملاقات ۔وفد نے صدر پاکستان کی طرف سے فنکاروں کے امدادی پیکج کے لیے بنائی گئی کمیٹی میں ساؤتھ پنجاب کو نمائندگی نا دینے اور امدادی پیکج میں سے ساؤتھ پنجاب کے فنکاروں کو نظر انداز کرنے پر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا جس پر قربان فاطمہ نے بھی چیف وہیپ ملک عامر ڈوگر سے ساؤتھ پنجاب کے فنکاروں کے اس جائز مطالبات کے حل کے لیے درخواست کی جس پر عامر ڈوگر سب نے بدھ کو فنکاروں کے وفد کو اسلام آباد آنے کا کہا اور کہا میں خود ساتھ جاؤں گا کیبنٹ ڈویژن میں آپ لوگوں کے ساتھ اور کمیٹی میں ساؤتھ کے لوگوں کو بھی نمائندگی ملے گی اور امدادی پیکج میں سے بھی فنکاروں کو ان کا حق ملے گا ۔فنکاروں کے وفد نے ملک عامر ڈوگر صاھب کا اور محترمہ قربان فاطمہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا

شیئرکریں