فلمسٹار اداکار اینکراحسن خان کی اسپیشل بچوں اور اس کی والدہ سے ملاقات

مریض بچوں نے اپنے سپر سٹار اداکار کو اپنے پاس پاکر بے حد خوشی کا اظہار کیا

نئی نسل کے سپر اسٹار احسن خان کا کہنا ہے کہ کورونا وبائی مرض ہے یہ اب خاص طور پر بچوں کے لئے بھی آسان نہیں رہا ہے۔ علامات اور بیماری کے علاوہ بچوں پر بھی اس وبائی بیماری کے مختلف اور منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں ، جن میں ذہنی تناؤ ، خوف ، اضطراب اور مایوسی شامل ہے ۔ان بچوں پر بھی خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔فن کار برادری ، مخیر طبقہ اور حکومت پنجاب کے چلڈرن پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کے سفیر احسن خان کے بچوں کے لئے ہمیشہ نرم ہمدردی بھرا رویہ رہا ہے اور احسن خان ہمیشہ اسپیشل بچوں کے حقوق کے لیے کام کرتے رہے ہیں ۔حال ہی میں ایک ماں نے اپنے اسپیشل بچے کے بارے میں ایک ویڈیو ٹویٹ کی تھی ، جس میں دکھایا گیا ہے کہ وہ احسن خان اور ان کے شوز اور ڈراموں” کو بے حد پسند کرتا ہے اور کورونا وائرس کی وجہ سے وہ اپنے پسندیدہ سپر اسٹار سے نہیں مل سکتا تھا۔ کسی طرح سے وہ احسن خان کے پاس پہنچا۔ احسن نے اس بچے اور اس کی ماں سے ملاقات کی۔اس موقع پر ان کی بہت خوشگوار گفتگو ہوئی ، بچے نے احسن کو کھیلوں سے محبت ، موجودہ لوڈشیڈنگ کی صورتحال اور بہت کچھ بتایا۔

شیئرکریں