شوبز فنکار راشن ملنے کی خوشی میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور اور وائس چیئرپرسن سرور فائونڈیشن بیگم پروین سرور کا شکر یہ ادا کرتے رہے ۔
تفصیلات کے مطابق راشن تقسیم کر نے کی تقر یب پنجاب تھیٹرز ایکشن کمیٹی کے چیئرمین قیصر ثنا اللہ خان کی زیر نگرانی لاہور کے میٹرو پول سینما میں منعقد کی گئی تقر یب میں گلوکارہ میگھا ‘پروڈیوسر سخی سروربٹ ‘کامیڈین سرفراز وکی اور سیف گورائیہ سمیت تھیٹر فنکاروں کی کثیرتعداد بھی شر یک ہوئی اس موقعہ پر خطاب کے دوران قیصر ثناء اللہ خان نے کہا ہم گور نر پنجاب اور انکی اہلیہ بیگم پروین سرور کا شکر یہ اداکرتے ہیں جنہوں نے کورونا بحران کی وجہ سے تھیٹرز کی بندش سے بے روزگار ہونیوالے ان فنکاروں کی آواز سنی اور انکو راشن فراہم کر دیا ہے ان جیسے لوگ تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہتے ہیں ۔ ہم گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور ‘ وزیراعلی پنجاب، وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مطالبہ کرتے ہیں ہم غریب ڈیلی ویجز فنکاروں پر رحم کریں اور ایس او پیز کے مطابق تھیڑز کھولنے کی اجازت دیں گلوکارہ میگھا نے کہا کہ ہم کورونا بحران کی وجہ سے بے روزگار ہونیوالے فنکاروں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے اور فلاحی تنظیموں کے ساتھ ملکر ان بے روزفنکاروں کی بھر پور مدد کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائیگا اور سرور فائونڈیشن کی وائس چیئر پرسن بیگم پروین سرور نے انسانیت کا جو تاریخ کام کیا ہے اس پر وہ مبارکباد کی مستحق ہیں تقریب میں فاروق بٹ،چیئرمین اللہ والے ٹرسٹ شاہد لون بھی شر یک ہوئے ۔