پاکستان فلم ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور معروف فلم ساز چودھری اعجاز کامران کے والد انتقال کرگئے

مرحوم کی نماز جنازہ میں فلمی صنعت سے وابستہ فنکاروں, تکنیک کاروں اور فلمسازوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی.مرحوم کو بیبیاں پاک دامن قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا.نماز جنازہ چودھری اعجاز کامران کی رہائش گاہ نت ٹائون نزد ٹوکرنیازبیگ پر ادا کی گئی جس میں شرکت کرنے والوں میں ہداہتکار سید نور,الطاف حسین,مسعود بٹ,فیصل ,اچھی خان, فیاض خان, پپو سمراٹ,ذیڈ اے زلفی,شیخ خالد, چوہدری جاوید وڑائچ. سہیل بٹ, حاجی ذوالفقار مانا,شیخ اسلم. قیصر ملک پپا,سخی سرور بٹ,حامی بٹ اور بہت سی دوسری شخصیات شامل تھیں.مرحوم کی رسم قل کل بروز پیر بعد نماز عصر جامعہ مسجد نت ٹائون میں ادا کی جائے گی.اس موقع پر مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کی جائے گی.فلمی صنعت سے وابستہ افراد نے چودھری اعجاز کامران کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ کا ظہار کیا ہے.

شیئرکریں