ڈاکٹر صغرا صدف نے ایک بار پھر ڈی جی پلاک کا چارج سنبھال لیا

معروف شاعرہ کالم نگار ٹی وی کمپئیر ڈاکٹر صغرا صدف نے بطور ڈی جی پلاک کی ذمہ داریاں ایک مرتبہ پھر سنبھال لی کچھ عرصہ قبل ان کا ٹرانسفر ہوا تھا جس پر شاعر ادیبوں فںکاروں میں مایوسی چھا گئی تھی کیونکہ پلاک اور صغرا صدف لازم و ملزوم کی حیثیت اختیار کر گئے تھے ڈاکٹر صغرا صدف کی واپسی کی خبر آتے ہی مرجھائے چہروں پر خوشی کی لہر دوڑ گئی اور فنکاروں ادیبوں نے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع کر دیا اور اس امر کا اظہار کیا کہ اب پلاک دوبارہ آباد ہوگآ

شیئرکریں