ڈاکٹر صغریٰ صدف کو ڈائریکٹر پلاک تعیناتی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، معروف پروگرام آرگنائزر پیر سید سہیل بخاری

ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل و چیئرمین ایشین ایوارڈز کمیٹی، معروف پروگرام آرگنائزر پیر سید سہیل بخاری سجادہ نشین حضرت سید پیر مکی ؒ لاہور نے ڈاکٹر صغریٰ صدف کو دوبارہ ڈائریکٹر جنرل پلاک تعیناتی پر مبارکباد پیش کی ہے اور حکومت کے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ پنجابی زبان کی ترقی و ترویج کیلئے ڈاکٹر صغریٰ صدف کی ماضی میں خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ اب دوبارہ انکی تعیناتی پر پلاک کی رونقیں بحال ہوجائیں گی اور پنجابی زبان کو مزید فروغ ملے گا۔

شیئرکریں