“ابو سے باتیں” عاصم بخاری کا سوشل میڈیا پر آن لائن شو صارفین مین مقبول

بیٹی معطر بخاری اور بیٹا اجلال بخاری بھی شو کا حصہ،،، شو پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے پیش کیا جاتا ہے

سینئر اداکار عاصم بخاری کا آن لائن شو “ابو کی باتیں” سوشل میڈیا پر مقبول، صارفین کی بھرپور شرکت۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے باعث لوگوں کو گھروں میں مصروف رکھنے کے لئے اداکار اجلال بخاری اور ان کی انگلینڈ میں مقیم بہن معطر بخاری نے اپنے والد سینئر اداکار عاصم بخاری کے ساتھ مل کر سوشل میڈیا پر پروگرام”ابو سے باتیں ” شروع کیا ہے۔ یہ شو پاکستانی وقت کے مطابق شام پانچ بجے فیس بک پر براہ راست پیش کیا جاتا ہے، جسے صارفین کی طرف سے زبردست رسپانس ملا ہے۔ اس شو میں تینوں فنکار مختلف موضوعات پر سیر حاصل گفتگو کرتے ہیں۔ اکثر حال کے ساتھ ماضی کے ڈرامے بھی موضوع بحث رہتے ہیں جبکہ ساتھ ساتھ عاصم بخاری سے ان کی شاعری بھی سنی جاتی ہے۔

شیئرکریں