لاہور آرٹس کونسل الحمرا کے میسن محمد عارف کی ریٹائرمنٹ پر انکے اعزاز میں تقریب

ریٹائرڈ ہونے والے ملازم نے اپنے فرائض منصبی احسن انداز میں ادا کئے۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا
دیانت دار افسران و ملازمین ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ثمن رائے

ڈپٹی ڈائریکٹرایڈمن آفتاب احمد انصاری نے محمد عارف کو انکی ریٹائرمنٹ پر تعریفی سند دی

الحمرا جیسے ثقافتی ادارے میں 34برس گزارنے پر فخر ہے۔ محمد عارف میسن

ایگزیکٹوڈائریکٹرلاہور آرٹس کونسل الحمراء ثمن رائے نے کہا ہے کہ دیانت دار افسران و ملازمین ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، الحمراء کے پروگرام کی کامیابی یہاں کے ملازمین کی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ان خیالات کا انھوں نے محمد عارف کو انکی ریٹائرمنٹ پر مبارکباد دیتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن آفتاب احمد انصاری نے ریٹائرہونے ہونے والے ملازم محمد عارف کو تعریفی سند دی اور انکے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محمد عارف میسن نے اپنے فرائض منصبی احسن انداز میں ادا کئے،وہ خوش قسمت ہیں کہ وہ اپنی مدت ملازمت خوبصورت انداز میں مکمل کر رہے ہیں۔ میسن محمد عارف کے اعزاز میں ادارے کے افسران و ملازمین کی جانب سے الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیاجس پر شکریہ ادا کرتے ہوئے محمد عارف میسن نے کہا کہ الحمرا جیسے ثقافتی ادارے میں 34برس گزارنے پر فخر ہے،یہاں کی یادیں سرمایہ ہے،تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر آرکائیو محمد عارف،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن خرم نویل و دیگر افسران و ملازمین نے شرکت کی۔

شیئرکریں