پٹرول کی قیمت میں 25 روپے 58 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں21 روپے 31 پیسے فی لیٹراضافہ کردیا گیا ہے

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 25 روپے 58 پیسے تک بڑھنے کا امکان ظاہر کردیا ہے جس کی سفارش تیار کر لی گئی ہے۔فیصلہ آج رات متوقع ہے۔
با خبر ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے آئندہ ماہ جولائی کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کرلیا ہے، جبکہ اس سلسلے میں پیٹرول کی قیمت میں 25روپے 58پیسے فی لیٹر بڑھنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 21 روپے 31 پیسے فی لٹر اضافہ ہونے کا امکان ہے، مٹی کا تیل بھی 23روپے 50 پیسے مہنگا کرنے کی تیاری کرلی گئی ہے۔ دوسری جانب لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 17روپے 84 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار کر لی گئی ہے جبکہ فیصلہ کچھ دیر متوقع ہے، واضح رہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی کھپت کم ہونے کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ترین سطح پر پہنچ گئی تھیں۔ جس کے ثمرات پاکستان میں بھی نظر آئے تھے اور قیمتوں میں واضح کمی کردی گئی تھی۔

شیئرکریں