معروف گلوکار سائیں ظہور ہماری موسیقی کا اہم حوالہ اور قیمتی اثاثہ ہیں۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء
نامور گلوکار نے ہماری ان اقدار کو اپنی موسیقی میں اجاگر کیا جو سماجی عظمت کی پیامبر ہیں۔ثمن رائے
الحمراء موسیقی کے فروغ کیلئے اہم پلیٹ فارم،خوبصورت یادیں وابستہ ہیں۔نامور گلوکا ر سائیں ظہور
پاکستانی عوام زندہ دل ہے جب بھی الحمراء میں گایا عوام نے بہت پیار دیا۔سائیں ظہور
معروف گلوکار کی خدمات قابل فخر ہیں آئندہ بھی ان کی گائیکی سے استفادہ کرتے رہیں گے۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ثمن رائے
ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہو ر آرٹس کونسل الحمر ا ء ثمن رائے نے کہا ہے کہ معروف فوک گلوکار سائیں ظہور کا شمار ان گلوکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی تمام زندگی اعلی اور معیاری موسیقی کے فرو غ میں صر ف کر دی،وہ دنیا میں پاکستان کی پہچان،نوجوان نسل کے لئے تربیت گاہ کی حیثیت رکھتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے الحمرا میں عالمی شہرت یافتہ فوک گلوکار سائیں ظہور کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ سائیں ظہور ہماری موسیقی کا اہم حوالہ اور قیمتی اثاثہ ہیں،نامور گلوکار نے ہماری ان اقدار کو اپنی موسیقی میں اجاگر کیا جو سماجی عظمت کی پیامبر ہیں،معروف گلوکار کی خدمات قابل فخر ہیں آئندہ بھی ان کی گائیکی سے استفادہ کرتے رہیں گے۔سائیں ظہور نے اس موقع پر کہا کہ الحمراء موسیقی کے فروغ کیلئے اہم پلیٹ فارم،خوبصورت یادیں وابستہ ہیں،پاکستانی عوام زندہ دل ہے جب بھی الحمراء میں گایا عوام نے بہت پیار دیا۔ انھوں نے الحمرا میں تعینات ہونے والی نئی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ثمن رائے کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔