پنجاب فلم سنسر بورڈ کے چیئرمین عدیل ہاشمی نے فلم سنسر بورڈ کی باڈی کے لئے ناموں کی سمری تیار کرلی ۔

سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کی منظوری کے لیے جلد بھجوائی جائے گی۔ذرائع کے مطابق فلم سنسر بورڈ دس ارکان پر مشتمل ہوگا۔جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات کو شامل کیا گیا ہے۔وزیر اعلی پنجاب کی منظوری کے بعد پنجاب فلم سنسر بورڈ ایک مکمل فعال ادارہ بن جائے گا۔

شیئرکریں