موٹروے پولیس (ایم-تھری) اور شوکت خانم کینسر ہاسپٹل کی جانب سے مشترکہ بلڈ سکریننگ و ڈونیشن کیمپ کا انعقاد۔

موجودہ ملکی حالات میں میرے افسران کاخون عطیہ کرنااعزاز کی بات ہے۔۔ایس ایس پی سید حشمت کمال.

ہیماٹالوجسٹ نتالیہ احمد کا موٹروے پولیس سیکٹر ایم-تھری انتظامیہ کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار۔

سیکٹر کمانڈر موٹروےپولیس (ایم-تھری)، ایس ایس پی سید حشمت کمال کی ہدایات پر شوکت خانم کینسر اینڈ ریسرچ ہاسپٹل کیساتھ مشترکہ بلڈ سکریننگ و ڈونیشن کیمپ کا انعقاد بیٹ-13 ننکانہ صاحب کیا گیا۔  ترجمان ماجد رفیق منہاس کے مطابق موٹروے پولیس نے لوگوں کی خدمات سے ہی اپنا مقام بنایا ہے۔ عالمی وبا کرونا سے متاثرہ موجودہ ملکی حالات میں موٹروے پولیس اپنا کردار ادا کرتی رہی ہے اور اس کیمپ کا انعقاد اسی کی ایک کڑی ہے۔ افسران کی زندگی کو محفوظ بنانے کیلئے انکے خون کے بنیادی ٹیسٹ کے نتائج کی روشنی میں ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ دوسری جانب بلڈ ڈونیشن کا مقصد بیمار مریضوں کیلئے تازہ اور صحت مند خون فراہم کرکے انکی جان بچانا ہے۔ انسانی زندگی کو بچانے کیلئے ہم عملی کاوش پر یقین رکھتے ہیں اور مستقبل میں بھی انسانی زندگی کو محفوظ بنانے پر گامزن ہر مکتبہ فکر سے ملکر وقتا فوقتا ایسے کیمپ کا اہتمام کیا جاتا رہے گا۔ شوکت خانم (ہیماٹالوجی) کی ٹیم نے موٹروے پولیس کے جذبہ کو سراہتے ہوئے ایس ایس پی سید حشمت کمال کو افسران کے خون عطیہ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

شیئرکریں