باپ دنیا کی عظیم ہستی ہے : سوہانہ خان

بیٹیاں اپنے والد سے بیٹوں کے مقابلے میں زیادہ پیار کرتی ہیں

اداکارہ سوہانہ خان نے”فادرز ڈے” کے موقع پر کہا کہ باپ دنیا کی وہ عظیم ہستی ہے جو اپنے بچوں کی پرورش کے لئے اپنی جان بھی دائو پر لگا دیتا ہے۔بیٹیاں اپنے والد سے بیٹوں کے مقابلے میں زیادہ پیار کرتی ہیں ، میں ہر وقت اپنے والد کی صحت یابی کیلئے دعا گو رہتی ہوں ، میری اپنے پرستاروں سے بھی درخواست ہے کہ وہ ان سب باپوں کی صحت یابی کیلئے دعا کریں جو علیل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی دن کے موقع پر والد کے ساتھ الفت ومحبت اور ان کی خدمت کے جذبے کو بڑھانے کے عزم کو بھی دہرایا جانا چاہئے ۔ جتنے جوش و خروش سے دنیا بھر میں مدرز ڈے منایا جاتا ہے،اور جس شدت سے بچے ماں کے دن کا انتظار کرتے ہیں اور جیسے تحائف اس دن اولاد کی جانب سے والدہ کو ملتے ہیں وہ انتظار ، ویسا جوش و خروش اور اس طرح کے تحائف بہت کم باپوں کے حصے میں آتے ہیں ۔ بیٹوں کے مقابلے میں بیٹیاں زیادہ محبت کا اظہار کرکے اس دن کو مناتی ہیں۔

شیئرکریں