واٹر فلٹر پلانٹ کا افتتاح زوجہ الحاج حبیب الرحمن نے ڈوری کاٹ کر کیا
واٹر فلٹر پلانٹ الحاج حبیب الرحمن(مرحوم) کے ایصال ِثواب کے کیلئے لگایا گیا: افتخار احمد بابا جی
بسم اللہ ویلفیئر سوسائٹی کے زیرا ہتمام گزشتہ روز ایچ بانی ہاو¿س واٹر فلٹر پلانٹ کا افتتاح زوجہ الحاج حبیب الرحمن نے ڈوری کاٹ کر کیا اس موقع پر افتخار احمد بابا جی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ واٹر فلٹر پلانٹ الحاج حبیب الرحمن(مرحوم) کے ایصال ِثواب کے کیلئے لگایا گیا ہے اور اُن کا مزید کہنا تھا کہ علاقہ مقیم کی مشکل کو حل کرتے ہوئے علاقے میں آنے والا پانی انتہائی گندہ ہے جس سے اہل علاقہ ہیپاٹائٹس اور دیگر امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں یہ پلانٹ بین الاقوامی معیار کے مطابق ہے جس سے اہل علاقہ مستفید ہوں گے جبکہ اس موقع پر لنگر کا اہتمام بھی کیا گیاافتتاح کہ موقع پرحاجی سرفراز احمدکا کہنا تھا کہ بسم اللہ ویلفیئر سوسائٹی گزشتہ 15سال سے غریب لوگوں کی مدد کر رہا ہے اور اس کا ایک اور قدم یہ ہے کہ میرے والد محترم جناب الحاج حبیب الرحمن(مرحوم) کے ایصال ثواب کیلئے یہ واٹر فلٹرپلانٹ لگا گیا ہے اور علاقہ مقیم کو صاف پانی کی سہولت مہیا کی گئی اس موقع پر شہباز خان ،نواز احمد،احمد خان،شرجیل خان ،مہر رضا ،بابری بٹ،نثار خان،رحیل اور علاقہ مقیموںنے شرکت کی اور واٹر فلٹر پلانٹ کے افتتاح پر خوشیاں کا اظہار کرتے ہوئے بسم اللہ ویلفیئر سوسائٹی کو دعائیں دی ۔