گلوکار ظفراقبال نیویارکر نے تین گانے ریکارڈ کرلئے

جن میں دو بھنگڑے”دل میرا لٹیا گیا“،”اگ لگدی“
اور ایک اردو رومانٹک سانگ”ریشمی زلفیں، شربتی آنکھیں“شامل ہیں۔

جس کے ساتھ ہی ظفر اقبال نیویارکر کے گیتوں کی تعداد 162ہوگئی ہے۔ ان گانوں کے ویڈیوجاوید یوسف بنائینگے جس کے لئے وہ ان دنوں ماڈلز اور لوکیشنز کو انتخاب کر رہے ہیں۔ جس کے فائنل ہوتے ہی عکسبندی شروع کردی جائیگی۔ گلوکار ظفر اقبال نیویارکر کا کہنا ہے کہ مذکورہ گانے عیدالفطر پر لانچ کرنے کا ارادہ تھا مگر کورونا اور لاک ڈاؤن کے باعث ممکن نہ ہوسکا۔مذکورہ گانوں کے ویڈیو شوٹ کرکے انہیں سال رواں میں پاکستان اور امریکہ سمیت پوری دنیا میں بیک وقت ریلیز کیا جائیگا۔

شیئرکریں