پاکستانی گلوکار سانول عیسی خیلوی نے میکسیکن گلوکار کابورکا کے ساتھ مل کر پنجابی بھنگڑا سانگ ریلیز کیا ہے
۔
پنجابی کمبیا کے نام سے ریلیز گانے کے ذریعے پنجابی بھنگڑا سانگ کو جدید انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
گانےمیں موجود کمبیا کا لفظ لاطینی زبان سے ماخوذ ہے جس کا مطلب ڈانس کرنا ہے،پنجابی کمبیا کے ویڈیو مکمل طور پر اینیمیٹڈ ہے۔
گفتگو کرتے ہوئے گلوکار سانول عیسی خیلوی کا کہنا تھا کہ کسی بھی پاکستانی گلوکار کا میکسیکن گلوکار کے ساتھ یہ پہلا شتراک ہے،ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ میوزک انڈسٹری میں منفرد اور بہتر کام کروں۔
واضح رہے کہ گلوکار سانول عیسی خیلوی نامور گلوکار عطا اللہ خان عیسی خیلوی کے بیٹے ہیں جن کی دو سال بعد گلوکاری کے میدان میں واپسی ہو ئی ہے،جنھوں نے عیدالفطر پر بھی ایک گیت ریلیز کیا تھا جسے عوام کی طرف بے حد پزیرائی ملی۔