ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل و چیئرمین ایوارڈز کمیٹی اور معروف ایونٹ آرگنائزر پیر سید سہیل بخاری سجادہ نشین حضرت سید پیر مکیؒ لاہور نے آرٹسٹ ویلفیر فنڈز کی رقم 25کروڑ سے ایک ارب روپے کرنے پر صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو اظہار تشکر کا خط ارسال کیا ہے جو کہ گزشتہ روز ایوانِ صدر کے سٹاف نے وصول کیا ہے۔ پیر سید سہیل بخاری نے صدر پاکستان کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ معاشرے کے پسے ہوئے افراد کیلئے یہ اقدام آکسیجن کی حیثیت رکھتا ہے۔ اور یقین ہے کہ ماضی میں جس طرح اقرباء پروری سے صدارتی فنڈز کی بندربانٹ کی گئی تھی اب ایسانہیں ہوگا اور کیبنٹ ڈویژ ن جو صوبائی کمیٹیاں بنائیں ان میں شوبز سے وابستہ اداکاروں اور دیگر شخصیات کو رکن بنائیں تاکہ فنکاروں اور شوبز سے وابستہ افراد اس فنڈز سے صحیح استفادہ حاصل کر سکیں۔
