کراچی فنکار فورم کی جانب سے صدر مملکت کو خراج تحسین

کراچی فنکار فورم کی جانب سے پاکستان کے تمام فنکاروں کی فلاح بہبود کیلئے صدر مملکت عارف علوی نے اس سال کے بجٹ میں ایک ارب روپے مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر چیئرمین کراچی فنکار فورم شکیل صدیقی، رؤف لالہ، یونس میمن، سیکریٹری جنرل آغا افسر، سلیم آفریدی، کاشف خان، پرویز صدیقی، ذاکرمستانہ، عزیز وارثی، ساجد علی خان، شبیر بھٹی نے اپنے مشترکہ بیان میں صدر مملکت کے اس اعلان کو سراہا۔ اس خبر کے بعد کراچی فنکاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ فورم نے صدر مملکت عارف علوی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان حالات میں عرصہ 4 ماہ سے فنکار کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں خاص طور پر “B” گریڈ کے فنکار جن کا کوئی کاروبار یا نوکری نہیں ہے۔ کراچی فنکار فورم نے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز سے اپیل کی ہے کہ کراچی کے فنکاروں میں فنڈ کی تقسیم اپنے ہی ادارے کے ذریعے کی جائے اس کا تعلق سندھ محکمہ ثقافت یا آرٹس کونسل سے نہیں ہونا چاہیے۔ کیونکہ حال ہی میں محکمہ ثقافت نے پہلی مرتبہ فنکاروں کے نام پر چند فنکاروں کو 15000/- روپے فی کس دیئے لیکن اس کے برعکس چیک لینے والوں میں باہر کے لوگوں کی تعداد بہت تھی جبکہ یہ فنڈ فنکاروں کے نام پر پاس کیا گیا۔ فورم محکمہ ثقافت سے مطالبہ کرتا ہے کہ جن فنکاروں میں چیک تقسیم کیئے گئے ہیں اُن کی فہرست آویزاں اور پبلک کی جائے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے۔ فورم نے وفاقی وزیر اطلاعات نشریات سے اپیل کی ہے کہ جن لوگوں کو چیک دیئے گئے ہیں وہ فنکار ہے بھی یا نہیں۔ اس کی انکوائری کرائی جائے۔ اس موقع پر میڈیا سیل کے انچارن سہیل انصاری اور کوآرڈینیٹر صباء شیخ بھی موجود تھیں۔

شیئرکریں