طارق عزیز کا پروگرام ” بزم طارق عزیز” 1974 میں شروع ہوا طارق عزیز 1997 سے 1999 تک ممبر قومی اسمبلی بھی رہے طارق عزیز کو 1992 میں انکی بہترین فنی خدمات پر پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا
طارق عزیز
معلومات شخصیت
پیدائش 28 اپریل 1936 (82 سال)
ساہیوال
قومیت پاکستانی
عملی زندگی
پیشہ اداکار، ٹی وی میزبان، شاعر
دور فعالیت 1964–تاحال
ٹیلی ویژن نیلام گھر ٹی وی سوال جواب کا شو
اعزازات
تمغا حسن کارکردگی 1992ء میں
طارق عزیز (28 اپریل 1936ء) پاکستان کے نامور صداکار، اداکار اور شاعر ہیں۔
حالات زندگی
طارق عزیز 28 اپریل 1936ء کو جالندھر، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ جالندھر کی آرائیں گھرانے سے ان کا تعلق ہے۔ ان کے والد میاں عبد العزیز 1947 میں پاکستان ہجرت کر آئے۔ طارق عزیز نے ابتدائی تعلیم ساہیوال سے ہی میں حاصل کی۔ اس کے بعد انہوں نے ریڈیو پاکستان لاہور سے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کیا۔ جب 1964ء میں پاکستان ٹیلی وژن کا قیام عمل میں آیا تو طارق عزیز پی ٹی وی کے سب سے پہلے مرد اناؤنسر تھے تاہم 1975 میں شروع کیے جانے والے ان کے سٹیج شو نیلام گھر نے ان کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دی یہ پروگرام کئی سال تک جاری رہا اور اسے بعد میں بزمِ طارق عزیز شو کا نام دے دیا گیا۔
طارق عزیز ہمہ جہت شخصیت ہیں۔ انہوں نے ریڈیو اور ٹی وی کے پروگراموں کے علاوہ فلموں میں بھی اداکاری کی۔ ان کی سب سے پہلی فلم انسانیت (1967 ) تھی اور ان کی دیگر مشہور فلموں میں سالگرہ، قسم اس وقت کی، کٹاری، چراغ کہاں روشنی کہاں، ہار گیا انسان قابل ذکر ہیں۔
انہیں ان کی فنی خدمات پر بہت سے ایوارڈ مل چکے ہیں اور حکومتِ پاکستان کی طرف سے 1992ء میں حسن کارکردگی کے تمغے سے بھی نوازا گیا۔ طارق عزیز نے سیاست میں بھی حصہ لیا اور 1997 میں قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔
طارق عزیز نے اپنی وصیت میں لکھا تھا کہ چونکہ ان کی کوئی اولاد نہیں ہے اس لئے وہ اپنے تمام اثاثے و املاک پاکستان کے نام کرتے ہیں۔