”زیبائش“ کے پہلے ٹیزرنے سوشل میڈیا پر طوفان برپاکردیا۔

مومنہ اینڈدرید پروڈکشن کے بینر تلے بننے والے نئے ڈرامہ سیریل ”زیبائش“ نے اپنے پہلے ٹیزر کی ریلیز کے بعد ہی سوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیا ہے اور شائقین سیریل دیکھنے کیلئے بے تاب نظر آنے لگے ہیں۔”زیبائش“ کی سنسنی خیز کہانی انسانی فطرت کی پیچیدگیوں عدم تحفظ اور خود غرضی پر روشنی ڈالتی ہے۔ اس ڈرامے کے ذریعے کامیاب ہونے والوں کو اس کامیابی کی راہ میں پیش آنے والے چیلنجوں اور کامیابی کیلئے ادا کی جانے والی اس قیمت کو اُجاگر کیا گیا ہے کہ کس طرح سے یہ کامیابی اس کے قریبی لوگوں کو اس کیلئے خطرہ بنادیتی ہے۔ تجربہ کار اداکارہ اور مصنف بشریٰ انصاری کی تحریر کردہ اس سیریل کی ہدایت کاری اقبال حسین کی ہے۔ ڈرامہ سیریل ”زیبائش“ معمول سے ہٹ کر لکھی گئی ایک ایسی داستان ہے جو دیکھنے والوں کواپنے سحر میں جکڑ ے رکھے گی۔اس ڈرامے کی کاسٹ میں پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے معروف نام شامل ہیں جن میں قوی خان‘ شبیر جان‘ بشریٰ انصاری‘ بابر علی‘ عاصمہ عباس‘ زارا نور عباس‘ اسد صدیقی‘ عدنان شاہ ٹیپو‘ ساجد شاہ‘ زویا ناصر‘ اقبال حسین‘ فاطمہ زہرہ ملک‘شاہین خان‘ صدف ناصر‘ خالد بن شاہین‘ سلمیٰ ظفر‘ اکبر خان اور دیگرشامل ہیں۔یہ ڈرامہ سیریل 12جون2020بروز جمعہ نشر کیا جا رہا ہے۔

شیئرکریں