ماڈل و اداکار عبیر نے جدید فٹنس کلب کا افتتاح کر دیا

شوبزانڈسٹری کی نامورشخصیات اوردوستوں کی ایس او پیزکے تحت شرکت، مبارکباد پیش دی
فٹنس کلب میں ماہرٹرینر، جدید مشنری کیساتھ تمام ضروریات زندگی کا خیال رکھا گیا ہے۔عبیر

معروف ماڈل واداکارہ عبیر نے فیشن انڈسٹری کی نامور شخصیات اور دوستوں کی بھرپور فرمائش پر ٹاؤن شپ میں فٹنس کلب کا افتتاح کر دیا جس میں لیڈیز اینڈ جینٹس کیلئے صبح و شام فٹنس کلاسزکا اہتمام کیا گیا ہے، جس میں تربیت یافتہ ماہر ٹرینراور جدید مشنری کیساتھ ساتھ دور حاضرکی تمام ضروریات زندگی کا خصوصی خیال رکھا گیا ہے۔ فٹنس کلب کی افتتاحی تقریب میں فیشن انڈسٹری کی نامور شخصیات اور ماڈل و اداکار عبیرکے قریبی دوستوں نے کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے خصوصی شرکت کی اوراس اہم کامیابی پرعبیرکومبارکباد پیش کی۔ تقریب میں سماجی فاصلہ برقراراور ہاتھوں کو سینٹی ٹائزکرنے سمیت چہرے پر ماسک کا استعمال یقینی بنایا گیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ماڈل و اداکار عبیر نے کہا کہ شوبز اورفیشن انڈسٹری میں جسمانی فٹنس اور باڈی لینگویج کامیابی کی ضمانت سمجھی جاتی ہے، اسلئے اداکار وماڈلزکو تمام تر مصروفیات کے باوجود اپنی فٹنس پر بھرپور توجہ دینی چاہیے یہی وجہ ہے کہ بالی ووڈ اورہالی ووڈ کے نمایاں ستارے تمام تر مصروفیات میں سے وقت نکال کر اپنی فٹنس برقرار رکھتے ہوئے انڈسٹری کی ڈیمانڈ بنے رہتے ہیں۔ میں نے اپنی فٹنس کلب کیلئے جو ٹرینر مقررکئے ہیں وہ نہ صرف تربیت یافتہ ہیں بلکہ انڈسٹری کی ضروریات سے بخوبی آگاہ ہیں اوریہی وجہ ہے کہ میں نے انہیں معاوضے کی پرواہ کئے بغیرکلب کیلئے منتخب کیا، میں اپنے دوستوں اورچاہنے والوں کا شکر گزار ہوں جو میری اور فٹنس کلب کی کامیابی کیلئے دعاگو ہیں۔

شیئرکریں