دعاکی شاعری،کمپوزیشن اور گائیکی میری اپنی ہے، اس گانے میں ڈاکٹرز اور فرنٹ لائن پر لڑنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔رمشاخان
ماہر غذائیات ڈاکٹر رمشا خان نے اپنی نئی دعا”اے وطن“ ریلیز کردی،تفصیلات کے مطابق اس دعا کو انہوں نے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل اور دیگر سوشل سائیٹس پر ریلیز کیا ہے اس گانے کی شاعری اور کمپوزیشن ڈاکٹر رمشاخان نے خود ترتیب دی ہے جبکہ اس کا میوزک جہانزیب اسلم نے ترتیب دیا ہے اس گانے کی ویڈیو ڈائریکشن نوروزطاہر نے دی ہیں۔ایک ملاقات کے دوران ڈاکٹر رمشاخان نے بتایا کہ اس خصوصی دعامیں انہوں نے پاکستا ن کے موجودہ حالات کے پیش نظر ایک ڈاکٹر کی حیثیت سے فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور ان کے ساتھ ساتھ پولیس اور پاک افواج کے جوانوں کو بھی خصوصی طور پر سراہاہے۔ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹررمشاخان نے کہاکہ میں اس سے قبل درجنوں گیت گاچکی ہوں مگر یہ دعامیں نے پہلی دفعہ لکھی اور کمپوزکی ہے اس دعامیں میں نے اپنے پیارے وطن سے محبت کااظہارکیاہے اور اللہ سے دعا مانگی ہے کہ موجودہ ملکی حالات جلد ٹھیک ہوجائیں اور خاص طورپر کووڈ۔19 کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے جنگجوڈاکٹرز،پیرا میڈیکل سٹاف اور دوسرے محکمے کے افراد کوخراج تحسین پیش کیا ہے اس کے ساتھ ساتھ پی آئی اے کے طیارے میں شہید ہونے والوں کے لیئے بھی خصوصی دعاکی ہے۔رمشاخان نے اپنے پرستاروں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ ان کے اس چینل کو سبسکرائب کریں اور ان کی اس خصوصی دعاکو سب گروپس اور سوشل میڈیا پر شئیر کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس کو دیکھ اور سن سکیں انہیں امید ہے کہ ان کے پرستار اس دعا کو ضرور پسندکریں گے۔