لاہور آرٹس کونسل میں 16ویں سالانہ ینگ آرٹسٹ نمائش کا شاندارانعقاد

چیئرپرسن الحمرا منیزہ ہاشمی نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا ثمن رائے کے ہمراہ نمائش کا افتتاح کیا

موجودہ حالات میں ملک بھر کے نوجوان آرٹسٹوں کے آرٹ ورک کو آن لائن پبلک کرنا قابل تحسین ہے۔چیئرپرسن الحمرا
فنون لطیفہ کی ترقی معاشرہ میں مثبت سوچ کو جنم دیتی ہے،تخلیقی سرگرمیاں فروغ پاتی ہیں۔منیزہ ہاشمی


نوجوان آرٹسٹوں کا کام کسی صورت عالمی معیارسے کم نہیں، ہر فن پارہ تخلیقی اعتبار سے کشش رکھتا ہے۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا

آرٹسٹ اپنے فن کے ذریعے ملک و ملت کی ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ثمن رائے

انکا کام سماجی مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ انکے حل میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا
آرٹسٹ کی یہ تخلیق ہماری اقدار کی عکاس ہے جس کو نوجوانوں نے بے پناہ جذبے سے قرطاس پر اتارا ہے۔ ثمن رائے

نمائش میں ملک بھر سے 419نوجوانوں کے 500سے زائد فن پارے آویزاں کئے گئے ہیں۔
ڈائریکٹر الحمراذوالفقار علی زلفی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائن آرٹ مینا ہارون،اسسٹنٹ ڈائریکٹر خرم نویل و دیگر افسران بھی موجود تھے۔
نمائش کے فن پارے الحمرا کی ویب سائٹ پر ورچوئل ٹور کی صورت دستیاب کر دیئے گے۔

لاہور 12جون 2020:لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں 16ینگ آرٹسٹ نمائش کا آن لائن انعقاد کر دیا گیا۔چیئرپرسن الحمرا منیزہ ہاشمی نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا ثمن رائے کے ہمراہ نمائش کا افتتاح کیا۔چیئرپرسن الحمرا منیزہ ہاشمی نے اس موقع پر کہا کہ موجودہ حالات میں ملک بھر کے نوجوان آرٹسٹوں کے آرٹ ورک کو آن لائن پبلک کرنا قابل تحسین ہے،فنون لطیفہ کی ترقی معاشرہ میں مثبت سوچ کو جنم دیتی ہے،تخلیقی سرگرمیاں فروغ پاتی ہیں۔ ای ڈی الحمرا ثمن رائے نے اس حوالے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان آرٹسٹوں کا کام کسی صورت عالمی معیارسے کم نہیں، ہر فن پارہ تخلیقی اعتبار سے کشش رکھتا ہے،آرٹسٹ اپنے فن کے ذریعے ملک و ملت کی ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا ثمن رائے نے اپنے تاثرات میں مزید کہا کہ انکا کام سماجی مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ انکے حل میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے،آرٹسٹ کی یہ تخلیق ہماری اقدار کی عکاس ہے جس کو نوجوانوں نے بے پناہ جذبے سے قرطاس پر اتارا ہے، کورڈ۔۔۔19کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر نوجوانوں کے کام کی حوصلہ افزائی کے بھر پور کام کر رہے ہیں،نمائش میں آزاد کشمیر،گلگت بلتستان سمیت ملک بھر سے 419 جن میں 299لڑکیاں جبکہ 120لڑکے شامل ہیں،کا کام آویزاں کیا گیا ہے، یہ نمائش دو ماہ تک جاری رہے گی۔اس موقع پر سماجی فاصلے کا خصوصی خیال رکھا گیا۔ڈائریکٹر الحمراذوالفقار علی زلفی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائن آرٹ مینا ہارون،اسسٹنٹ ڈائریکٹر خرم نویل و دیگر افسران بھی موجود تھے۔

شیئرکریں