گلوکارہ وجیہہ منیر کی جانب سے عید ملن پارٹی کا اہتمام

پارٹی کرونا سے گھٹن زدہ ماحول میں تازہ حوا کا جھونکا ثابت ہوئی

پارٹی میں خاص دوستوں کو مدعو کیا گیا کھانے کے بعد گانے کا دور بھی چلا

گلوکارہ وجیہہ منیر کی جانب سے گزشتہ دنوں شوبز سے واںستہ دوستوں اور گلوکاروں کے لئیے اپنے گھر میں ایک عید ملن پارٹی رکھی گئی جس میں کرونا ایشو کی وجہ سے زیادہ افراد کو نہیں بلایا گیا بلکہ چند خاص دوستوں کو ہی بلایا گیا تھا اس حوالے سے وجیہہ منیر نے کہا کہ کرونا نے ہر طرف,تباہی مچا رکھی ہے گھٹن زدہ ماحول میں اپنے دوستوں کے لئیے اس پارٹی کا اہتمام کیا جس میں کرونا ایس و پیز کا خیال رکھا گیا دوست مل کے بیٹھے گپ شپ ہوئی ایسی تقریب مل بیٹھنے کا بہانہ ہوتی ہیں اللہ پاک سے دعا ہے کہ وبا جلدی ختم ہو عید ملن پارٹی میں مہمانوں کی کھانے سے تواضع کی گئی اور کھانے کےساتھ گپ شپ اور موسیقی کی محفل بھی جمی جس میں مہمان گانے بھی سناتے اور داد لیتے رہے آخر میں وجیہہ منیر نے سب دوستوں کا شکریہ ادا کیا کہا کہ تھیئٹر اور شوز تو بند ہیں ہم دوست مل کے انجوائے کرتے ہیں دعا ہے یہ وبا پیچھا چھوڑ دے اور شوبز کی رونقین بحال ہوں

شیئرکریں