”عشق تیرے دا سجناں“ فیم گلوکار افتخار سمراءنے پانچ نئے گانے ریکارڈ کروا دئیے

چار گانوں کے شاعر احسان ایس ایچ اور میوزک ڈائریکٹر استاد خاور ہیں۔

گلوکار افتخار سمراءنے بتایا کہ مذکورہ گانے عیدالفطر پر ریلیز کرنا چاہتا تھا مگر کورونا کے باعث ملتوی کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ حالانکہ ”عشق تیرے دا سجناں“ کے بعد پرستاروں کی طرف سے نئے گانوں کے بارے میں پیغامات مسلسل مل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان نئے گانوں کو عیدالضحی پر ریلیز کیا جائیگا جس کے لئے ان دنوں مذکورہ گانوں کے ویڈیوز بنانے کے لئے لوکیشنز اور کاسٹنگ کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئے گانوں میں میرے چاہنے والوں کو پنجاب کا روایتی کلچر اور میوزک دیکھنے کو ملے گا۔

شیئرکریں