ماڈل و یوٹیوبر مزاحیہ اداکار عبداللہ محمود نے فیشن شوٹ ٹی وی کمرشل میی حصہ لینا شروع کردیا

عبداللہ بطور ڈائریکٹر مختصر دورانیہ کی فلمیں بنانے میی مصروف جبکہ انہوں نے معروف برانڈ کے لئے ماڈلنگ کی

ان دنوں سوشل میڈیا پر اپنے مزاحیہ ویڈیوز کی وجہ سے صارفین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوچکے ہیی انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنون کی حد تک شوق کی وجہ سے شوبز کی دنیا میں آیا ہوں ،ابھی سینئر زکے پیچھے بیٹھ کر سیکھ رہا ہوں کیونکہ جب تک ہم سینئرز کا احترام نہیں کریں گے اپنی منزل نہیں پا سکیں گے۔ عبداللہ نے کہا کہ مجھے خواتین اداکارائوں میں مائرہ خان، مہوش حیات اور یمنی زیدی کی اداکاری بہت پسند ہے ۔ مردوں میں ہمایوں سعید ، احسن خان اور فہد مصطفی میرے پسندیدہ اداکار ہیں انہوں نے کہا کہ آجکل سوشل میڈیا کا دور ہے اپنے ٹلینٹ کو سوشل میڈیا کے ذریعے دنیا بھر میی متعارف کرایا پندرہ سال کی عمر ایشیاء کا کم عمر یوٹیوبر انٹرینر اور کاروباری شخصیت بننے کا اعزاز ملا جس میی میرے چینلز پر لاکھوں فالورز بنے انہوں کہا اب ماڈلنگ اور اداکاری پر بھی توجہ مرکوز کردی ہے بہت سے برانڈز سے رابطہ ہوا ہے جن کے لئے ماڈلنگ کر رہا ہوں انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ میری منزل ابھی بہت دور ہے اور اس کیلئے مجھے شب و روز محنت کرنا ہو گی تب جا کر میں مقام حاصل کر سکوں گا ۔

شیئرکریں