کہروڑ پکا۔ موضع مسہ کھوٹہ میپکو واپڈا کی بےحس کا منہ بولتا ثبوت بجلی کنکشن کی تاریں زمین بوس بارش کا پانی دیواروں کے ساتھ جمع بجلی میٹر پول پر نیچے لٹکے ھوئے ھیں۔

یونین کونسل مسہ کھوٹہ کہروڑ پکا بستی کھانے والا میں میپکو واپڈا نے گھریلو بجلی کنکشن کی تاروں کو لٹکتا جھولتا چھوڑ دیا۔ بارش آندھی طوفان سے تاریں شارٹ ھونے پر پٹاخوں کی آوازیں آتی ھیں۔۔ علاقوں کے مکینوں کا میپکو واپڈا سے احلاح احوال کاپر زور مطالبہ۔۔۔۔ تحفصل کے مطابق میپکو واپڈا کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت یہ ھے کہ موضع مسہ کھوٹہ بستی کھانے والا میں بجلی کے گھریلو بجلی کنکشن کی تاریں گھرکی دیواروں کے ساتھ عارضی طور پر لگانے سے یہ تاریں زمین بوس ھو چکی ھیں اور بجلی تاریں زمین پر پڑی ھونے کی وجہ بارشوں کا پانی اور سیوریج کاپانی دیواروں کے ساتھ جمع رھتا ھے اکثر معصوم چھوٹے بچے اس پانی میں اوچھل کود اور نہاتے نظر آتے ہیں اگر خدا ناخواستہ ان تاروں کی وجہ سے پانی میں کرنٹ آ جائے تو کوئی جانی نقصان کسی بھی وقت ھو سکتاھے۔ان بجلی کی تاروں کے جوڑ جگہ جگہ سے اوپن کھولے پڑے ھیں ان جوڑوں پر کوئی ٹیپ وغیرہ نا لگی ھے واپڈا بجلی گھر یلو کنیکشن کے مالکان سیٹھ نبی بخش۔محمد نزیر۔ محمداسلم۔فتح محمد۔ تاج محمد وغیرہ نے متعدد بار میپکو واپڈا دفترکہروڑپکا درخواستں دے چکے ھیں مگر آبھی تک کوئ سدباب نھیں ھوا ھے انہوں نے کہا کہ واپڈا نے گھریلو بجلی کنکشن کی تاروں کو عارضی طور پر مکانوں کی دیواروں ساتھ نیچے کرکے باندھ ھوا ھے بجلی کا ایک پول لگایا ھے مگر آج تک اس پول کے ساتھ بجلی کی تاروں کو باندھا ناگیا ھے۔ مسہ کھوٹہ بستی کھانے والا کے مکینوں نے میپکو واپڈا سے اصلاح احوال کا پرزور مطالبہ کرتے ھوئے کہا ھے واپڈا جلد سے جلد بجلی کی ان تاروں کو پول کے ساتھ ارجیسٹ کرئے ورنہ کسی بھی ناگہانی جانی نقصان کی صورت میں میپکو واپڈا زمہ دار ھوگا بعد میں کوئی عزر قابل قبول نہیں ھو گا واضح رھے کے بجلی کے کنیکشن میڑ پول پر نیچے لگے ھوئے ھیں۔

ایس جاوید بخآری پریس رپورٹر اینڈ پریس فوٹوگرافر پریس کلب کہڑوڑ پکا۔۔۔۔

شیئرکریں