کہروڑ پکا میلسی چوک دنیا پور روڈ نزد ڈاکٹر اجمل سرجیکل ہسپتال نگنجان آبادی مکانوں دوکانوں کے درمیان غیر قانونی گیس ری فیلنگ

کہروڑ پکا میلسی چوک دنیا پور روڈ نزد ڈاکٹر اجمل سرجیکل ہسپتال نگنجان آبادی مکانوں دوکانوں کے درمیان غیر قانونی گیس ری فیلنگ ھائی ایس ویگنوں میں دھڑلے سے جاری۔ حادثاتی ایمرجنسی کی صورت میں سول ڈیفنس کا کوئی انتظام نہیں۔ کسی بھی وقت جانی نقصان کا شدید خدشہ۔ عوامی سماجی احلاح احوال کا پرزور مطالبہ۔۔۔۔ تفصیل۔ کہروڑ پکا میلسی چوک دنیا پور روڈ نزد ڈاکٹر اجمل سرجیکل ہسپتال کے درمیان مکانوں دوکانوں میں ناصر شاہ نامی شخص نے ھائی ایس ویگنوں میں روزانہ تقریباً 50=60 گاڑیوں میں گیس ریفلنگ کرنے کا کاروبار عروج پر ھے اس گنجان آبادی میں کئی دوکانیں اورسنکڑوں مکانات میں لوگ رہائش پزیر ہیں۔ علاقائی معززین اس بناپر خاموش ھیں کہ ناصر شاہ بااثر اور اس کی پونچھ اور تک ھونے کی وجہ سے خاموش ھیں۔ واضح ھو کہ اس گیس ریفلنگ کے ساتھ ڈاکٹر اجمل سرجیکل ہسپتال واقع ھے جہاں پر روزانہ درجنوں مریضوں کی لائنیں اور ایمرجنسی ھسپتال میں ایڈ مڈ رھتے ھیں۔ ایمرجنسی کی صورت میں سول ڈیفنس کا کوئی انتظام نہیں ہے اور مقامی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ھوئی ھے کہروڑ پکا شہر اور گردونواح میں ایسے کئی گیس ریفلنگ پوائنٹس قائم ھیں مگر کوئی محکمہ نا کاروائی نہیں کی جا رھی ھے اس لئے عوامی سماجی حلقوں نےگیس ریفلنگ کرنے والی دوکانوں کو گنجان آبادیوں سے ختم کیا جائے تاکہ کوئی جانی نقصان نا ھو۔۔۔۔

ایس جاوید بخآری
نمائندہ روزنام کرائم۔ کہروڑ پکا

شیئرکریں