علی جان گزشتہ دو ہفتے سے اپنے گھر میں قرنطینیہ اختیار کیے ہوئے تھےطبیعت نا ساز ہونے پر علی جان کو اسپتال منتقل کیا گیا کیمرہ مین علی جان نے پاکستان کے تمام نامور ہدایتکار اور لیجنڈ آرٹسٹوں کے ساتھ کام کیاعلی جان پاکستان فلم انڈسٹری سے گزشتہ پچاس سال سے وابستہ تھے ۔۔انھیں فلمی عکاس کا بانی کہا جاتا تھا ۔۔پاکستان فلم کے آغاز سے فلم سے جڑے ہوئے تھے
2014 میں ایورنیو سٹوڈیو کے جنرل منیجر بھی رہے ہیں
”نامور فلم کیمرہ مین علی جان“ انتقال کر گئے نہایت دلی دکھ کے ساتھ آج پھر ایک معروف نامور سنہرے دور کا خوبصورت سا پر خلوص انسان ھم سے دور چلا گیا اللہ جی کو پیارے ھو گئے
کیسے ہر دلعزیز اور پر خلوص لوگ تھے جن کو آج تک ھماری حکومت نے کسی بھی لائق نا سمجھا آج تک ان کیلئے ایسی تقریب تک نا منعقد کروا سکے جن میں ان کے محنت کردہ فلموں ان کے شعبے ان کی دن رات محنتوں کو خراج تحسین پیش کروایا جاتا نئی نسل کو پتا چلتا ھمارے وطن کی پہچان ھیں یہ مزدور لوگ ھماری انڈسٹری کا اثاثہ ھیں افسوس دل خون کے آنسو روتا ھے
علی جان بھی انہی فنکاروں میں سے ایک ھیں جو پردہ سکرین کے پیچھے اپنی مزدوری محنتوں کا منہ بولتا ثبوت ھیں دن رات ایک کر کے اپنا خون پسینہ ایک کر کے اپنے خوبصورت لاجواب بہترین کیمرہ ورکس انجام دیتے اس عظیم آرٹسٹ کے بنا فلم نا ممکن تھی
آج وہی فنکار اپنی پھیکی سی زندگی بسر کر کے اپنے آخرت کے سفر کی طرف چل دیے۔ اللہ ان کو بلند سے بلند درجہ عطا فرمائے اپنی خاص رحمتوں میں جگہ عطا فرمائے
مکمل سینئر فلمبین اور فلمی حلقوں سے واقف لوگ تو ان کی بہترین تکنیکس، ان کی محنتوں سے
خوب اچھے طریقے سے واقف ھوں گیں
آرٹسٹ کے طور پر ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ایک عرصہ اپنی پوری زندگی جس نے فلمی حلقوں میں بسر کر دی ھم ان کا ایک ایک دن نہیں دے سکتے اللہ اپنی خاص رحمتوں میں جگہ عطا فرمائے
علی جان کے فلمی کیرئیر کا ذکر کیا جائے تو صفحے کے صفحے کالے کیے جا سکتے ھیں ہر ایکشن سے بھرپور فلم کے ٹائٹل پر بطور عکاس ان کا نام ضرور چسپاں ھو گا
ہر گولڈن دور کے فنکار کے ساتھ انہوں نے کام کیا بڑی بڑی فلموں کو بطور عکاس سائن کیا اور یہی معروف فلمیں ان کی تیکنکس اور محنتوں کا منہ بولتا ثبوت ھیں
علی جان کی بطور کیمرہ مین فلموں کی فہرست….” پرنس، انتظار، نائلہ، منزل، زینت، جادوگرنہ، دل اور دنیا، اناڑی، صنم، ٹہکا پہلوان، سوسائٹی، آج اور کل، الزام، زندگی کتنی حسین ھے، دو مٹیاراں، مس ھپی، ڈوپٹاں جل رہا ھے، پگڑی سنبھال جٹا، وفا، محبت، سبق، تیرا غم رہے سلامت، اک پھول اک پتھر، ماما بھانجا، بہاروں کی منزل، ابھی تو میں جوان ھوں، شرارت، ناچے ناگن، موم کی گڑیا، مٹی دیاں مورتا، جاگیر، صنم بے وفا، جھومر، پکار، زنجیر، بلی، دیو داس، ڈاکو رانی، طلاق، میلہ، شمع اور پروانہ، گھنوگھٹ، کمانڈو……. وغیرہ شامل ھیں
ہر یادگار سپر ھٹ فلم کے ٹائٹل ورکس پر ان کا نام ضرور موجود ھے دلی افسوس ھوا بہت بڑے لیجنڈری کیمرہ مین تھے علی جان اس دور میں بھی اپنا کام جاری رکھے ھوئے تھے
علی جان آپ فخر پاکستان تھے ۔
آپ ھمارے وطن کی پہچان ھو اپنی محنتوں کی بدولت ھمیشہ اپنے چاہنے والوں کے دلوں میں زندہ رھیں گیں
اللہ پاک درجات بلند فرمائے۔۔۔
تحریر و تحقیق: طالب حسین