ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل ثمن رائے چیئرپرسن لاہور آرٹس کونسل منیزہ ہاشمی سے ملاقات

ملاقات میں l منیزہ ہاشمی سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا اور الحمراء کو ثقافتی سرگرمیوں کا مرکز بنانے کے عزم اعادہ کیا ۔

ملاقات میں کرونا کے پیش نظر سولہویں الحمرا سالانہ ینگ آرٹسٹ نمائش کے انعقاد بارے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ سالانہ ینگ آرٹسٹ نمائش میں ہر سال کی طرح امسال بھی تقریباً چار سو فنکاروں کے فن پارے نمائش میں رکھے جائیں گے۔ عوام احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے نمائش دیکھ سکیں گے ۔فن پارے لاہور آرٹس کونسل کی ویب سائٹ پورٹل پر بھی دستیاب ہوں گے۔ثمن رائے نے کہا کہ حکومت پنجاب مشکل وقت میں فنکاروں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے فن کو ڈیجیٹل پر لا کر دنیا کے سامنے رکھا جائے گا۔ منیزہ ہاشمی نے اس موقع پر ثمن رائے کے جذبے کو سراہا اور کہا کہ الحمراء میں ان کا بچپن گزرا ہے میں اسے اپنا گھر سمجھتی ہوں۔مجھے جو ذمہ داری دی گئی ہے اسے پورا کرنے کی کوشش کررہی ہوں۔اس ملاقات میں ڈائریکٹر پروگرام الحمراء ذوالفقار زلفی بھی موجود تھے۔

شیئرکریں