علمی،ادبی،ثقافتی و دلچسپی کے دیگر امورپر تبادلہ خیال،فن کی ترقی میں دوطرفہ بھرپور تعاون کا اعادہ
ہمیں اپنے ورثے پر فخر ہے،اسکا تحفظ و فروغ ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا
سماجی زندگی کوخوبصورت بنانے میں سی جے ایف پی و دیگر تنظیموں کے مثبت کردار کی الحمرا قدر کرتاہے۔ثمن رائے
ثقافتی اقدار کی ترویج و ترقی کیلئے ٹھوس اقدام کریں گے جس سے ان تنظیموں کے کردار کو تقویت ملے گی۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا ثمن رائے
الحمرا ادب و ثقافت کے تحفظ اور اسکی آبیاری کرنے میں صف اول کا ادارہ ہے جسکی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔اراکین وفد
سی جے ایف پی کے عہدیداران اور اراکین کاثمن رائے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا تعینات ہونے پر نیک تمناؤں کا اظہار
سی جے ایف پی ممبرز محترمہ ثمن رائے ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء سے کل کی ہونے والی ملاقات انتہائی سود مند اور کامیاب رہی ہے۔امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں سی جے ایف پی کے لیے آسانیاں اور بہتری ہو۔اس بارے میں سی جے ایف پی کے آئندہ منگل 9جون کو میٹروپول سینما میں پانچ بجے کے ہونے والے اجلاس میں ممبرز کو آگاہ کیا جائے گا۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا ثمن رائے نے کہا ہے کہ ہماری دھرتی ادب وثقافت کو فراوانی بخشنے میں بے حد زرخیزہے،ہمارے اسلاف کے افکار و عمل مثالی ہیں،دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق انکی ترویج وقت کی ضرورت ہے،ہمیں اپنے ورثے پر فخر ہے،اسکا تحفظ و فروغ ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے،سماجی زندگی کوخوبصورت بنانے میں سی جے ایف پی و دیگر تنظیموں کے مثبت کردار کی الحمرا قدر کرتاہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے سی جے ایف پی کے وفد کا ملاقات کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے مزید کہا کہ ثقافتی اقدار کی ترویج و ترقی کیلئے ٹھوس اقدام کریں گے جس سے ان تنظیموں کے کردار کو تقویت ملے گی،ہم سب کو ذمہ دار شہری کی حیثیت سے اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ملاقات کے اراکین نے علمی،ادبی،ثقافتی و دلچسپی کے دیگر امورپر تبادلہ خیال کیا اور فن اور فنکار کی ترقی میں دوطرفہ بھرپور تعاون کا عزم کا اظہار کیا۔اراکین وفد نے ثمن رائے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا تعینات ہونے پر نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الحمرا ادب و ثقافت کے تحفظ اور اسکی آبیاری کرنے میں صف اول کا ادارہ ہے جسکی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔