تھیٹر فنکاروں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے

پنجاب کے تھیٹر فنکاروں پروڈیوسرز نے میٹروپول سینما میی ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھیٹر فنکاروں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے تھیٹر کمیٹی کے چیئرمین قیصر ثناءاللہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ۔پنجاب میں کلچر منسٹر کوئی نہیں ،فیاض الحسن چوہان کو ہی کلچر منسٹر بنادیا جائے تاکہ فنکاروں کی داد رسی ہوجائے۔میڑوپول سینما میں تھیٹر فنکاروں،پروڈیوسز اور تیکنک کاروں کی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تھیٹر فنکاروں نے کہا کہ ہم کرورنا سے تو نہیں مرے ۔بھوک سے مر رہے ہیں۔حکومت نے اربوں روپے کرورنا وائرس کی مد میں تقسیم کئے ہیں لیکن تھیٹرز سے وابستہ کسی شخص کو مالی مدد نہیں ملی۔پریس کانفرنس میں قیصر ثناء اللہ خان،قیصر پیا،طاہر انجم،طاہر نوشاد ،سرفراز وکی،ڈاکثر اجمل ملک،شاید خان،راشد محمود،برجو،عامر سوہنا،عابد چارلی،ظفر ارشاد،شکیل چن،راحیل شاہ اور دیگر شامل تھے۔فنکاروں نے کہا کہ ایس او پیز پر ہم بات کرنے کو تیار ہیں۔تھئیڑ کھولے جائیں۔عمران خان وزیر اعظم بننے سے پہلے بل جلانے کی بات کرتے تھے۔ہم آج ان سے پوچھتے ہیں کہ کیا فنکار بھی عمران خان صاحب بل جلا دیں۔ہم سول نافرمانی نہیں کرنا چاہتے ۔ہمیں مجبور نہ کیا جائے کہ ہم سول نافرمانی کی تحریک کا اعلان کردیں ۔فنکاروں نے کہا کہ جلد از جلد تھیٹر کھولے جائیں۔یہ تھیٹر آپ کو اربوں روپے کا ٹیکس دیتے ہیں۔ہم امداد نہیں چاہتے ۔کام کی اجازت چاہتے ہیں۔فنکاروں نے یک زبان ہوکر کہا کہ ہمارا مطالبہ نہ مانا گیا تو ہم وزیر اعلیٰ اور وزراء کے گھروں کا گھیراؤ کریں گے۔واجد خان،ذویا چودھری،سیم بٹ کی بھی شرکت

شیئرکریں